کھیل
07 فروری ، 2014

سرمائی اولمپکس، روسی پروازوں میں مائع اشیا ء لیجانے پر امریکی پابندی

سرمائی اولمپکس، روسی پروازوں میں مائع اشیا ء لیجانے پر امریکی پابندی

نیویارک…سرمائی اولمپکس میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر امریکا نے روس جانے والی پروازوں میں مائع اشیا ء لے جانے پر پابندی لگادی۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے امریکا اور روس کے دمیان چلنے والی پروازوں میں مائع اشیا، پاوڈر ،جیل اور اسپرے لے جانے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایسی اشیا لگیج میں اب بھی لے جائی جارہی ہیں۔ گزشتہ روز امریکی حکام نے روس جانے والی پروازوں کو خبردار کیا تھا کہ دہشت گرد دھماکا خیز مواد ٹوتھ پیسٹ ٹیوبوں میں چھپا کر لے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :