پاکستان
01 اپریل ، 2012

عوام بیزار آچکے ہیں، تاجر تنظیمیں بھی ہڑتال نہ کریں، رحمان ملک

عوام بیزار آچکے ہیں، تاجر تنظیمیں بھی ہڑتال نہ کریں، رحمان ملک

کراچی … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عوام ہڑتالوں سے بیزار آچکے ہیں تاجر تنظیموں کو بھی ہڑتالیں نہیں کرنی چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ رحمان ملک نے کہا کہ شہر میں بھتہ خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کررہے ہیں، تاجر ہمیں تجویز دیں کہ اس میں مزید کیسے بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھتہ خوروں کے ساتھ کاروباری اور تجارتی شخصیات کے ملازمین بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ لوگ پکڑے جاتے ہیں لیکن بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد کو سزائیں دینا ضروری ہے۔ اس موقع پر تاجروں رہنماوٴں نے کہا کہ آپ کراچی آتے ہیں تاجروں کے مسائل حل کرتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد یہ چیزیں دوبارہ شروع ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں :