کھیل
07 فروری ، 2014

آکلینڈ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات سے دوچار

آکلینڈ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات سے دوچار

آکلینڈ…بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ ٹیسٹ میں مشکلات سے دوچار ہے، 503رنز کے سامنے بھارت کے چار کھلاڑی 130پر پولین لوٹ گئے۔ آکلینڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان نیوزی لینڈ نے 329رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اننگز شروع کی تو پہلے روز سنچری بنانے والے برینڈین مک کلم ڈبل سنچری بنانے میں بھی کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے280 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا، وہ 224رنز بناکر ائٓوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 503رنز بناکر ائٓوٹ ہوگئی۔ اشانت شرما نے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں بھارت کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، پہلے ہی اوور میں شیکر دھون اور پوجارا پولین لوٹ گئے۔ دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا توبھارت کے چار وکٹیں 130کے اسکور پر گر گئیں تھیں، نیوزی لینڈ کو اب بھی بھارت کے خلاف 373رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :