دنیا
01 اپریل ، 2012

سربیا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک

سربیا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک

بلغراد … سربیا کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ سربیا کے شہر نوویساد میں ایک نائٹ کلب میں لائیو کنسرٹ کے دوران اسٹیج کے گرد آگ لگ گئی، اس موقع پر آگ سے بچنے کی کوشش میں 6 نوجوان جھلس کر ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 لڑکے اور 3 لڑلیاں شامل ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ سربیا کے صدر بورس تادک نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :