07 فروری ، 2014
خیرپور…اہلِ سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کیلئے شریعت نافذ کرنا ہوگی، دعاگو ہیں کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں۔ جامعہ حیدریہ گراوٴنڈ میں علامہ علی شیرحیدری کی یاد میں منعقدہ کل پاکستان امام اہلِ سنت کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد احمد لدھیانوی کا مزید کہنا تھا کہ علامہ علی شیرحیدری علم کا خزانہ اوراسلامی علم کی مکمل یونیورسٹی تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علامہ علی شیرحیدری کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کیے جائیں۔