پاکستان
08 فروری ، 2014

احمد رضا قصوری کا رویے پر صحافیوں سے معذرت کرنے سے انکار

احمد رضا قصوری کا رویے پر صحافیوں سے معذرت کرنے سے انکار

اسلام آباد…احمد رضا قصوری نے صحافیوں سے اپنے گزشتہ رویے پر معزرت کرنے سے انکار کردیا، جس پر صحافیوں نے ان کے انٹرویو کا بائیکاٹ کردیا۔ پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری، کل تک مشرف کی پیشی سے متعلق سرپرائز دینے کا دعویٰ کر رہے تھے لیکن آج عدالت میں کچھ پیش نہ کرسکے، شاید یہی وجہ تھی کہ ان کا مزاج کچھ بدلا بدلا نظر آیا، چہرے پر مسکراہٹ سجائے آئے، لیکن صحافیوں کو بھی ان کا گزشتہ رویہ یاد تھا۔ اسی لیے ان سے معزرت کرنے کو کہا۔ تاہم احمد رضا قصوری نے اس سے بھی انکار کردیا۔ احمد رضا قصوری کے انکار کے بعد صحافیوں نے احتجاجاً ان کا انٹرویو نہ لینے کا فیصلہ کیا، پر لوگوں تک معلومات پہنچانے کی ذمے داری کو کیسے چھوڑا جاسکتا ہے۔ اس لیے صحافیوں نے اپنے جھگڑے کو بالائے طاق رکھ کر اپنی ذمے داری کو پورا کیا، کل سے اب تک عوام کو سرپرائز کا انتظار کرانے والے مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ وارنٹ کے باجود مشرف کا نہ آنا ہی وہ سرپرائز تھا۔

مزید خبریں :