08 فروری ، 2014
آکلینڈ…آکلینڈ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا،بھارت کوجیت کیلئے مزید 320رنزجبکہ نیوزی لینڈ کو نووکٹیں حاصل کرناہوگی،دودن کاکھیل باقی ہے۔آکلینڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم نے پہلی اننگزکے اسکورمیں 72رنزکااضافہ کیا،پوری ٹیم 202رنزپرآؤٹ ہوگئی،روہت شرما72رنزکیساتھ ٹاپ اسکورررہے،نیل ویگنرنے چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔نیوزی لینڈکی ٹیم دوسری اننگزمیں صرف 105رنزبناپائی،اشانت شرمااورشامی احمدنے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کوجیت کیلئے 407رنزکاٹارگٹ ملا۔کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے ایک وکٹ پر87رنزبنائے۔شیکھردھون 49اورپجارا22رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔