پاکستان
08 فروری ، 2014

امن کی تلاش میں نکلے ہیں اورامن ہی ہماری منزل ہے،پر ویز رشید

 امن کی تلاش میں نکلے ہیں اورامن ہی ہماری منزل ہے،پر ویز رشید

لاہور…وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے امن عمل کے لیے مختص کمیٹیوں کو بات چیت کا موقع دیا جائے ، کوئی متفقہ فیصلہ ہو یا حکومتی کمیٹی تجاویز دے تو اس پر عمل ہوسکتاہے ،لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ امن کی تلاش میں نکلے ہیں اورامن ہی ہماری منزل ہے،حکومت اور طالبان کی طرف سے 2 کمیٹیاں بنی ہیں وہ اپنا کام کر رہی ہیں،حکومتی کمیٹی ابھی کوئی مطالبہ لیکرنہیں آئی،کوئی مطالبہ آیا تو اس پر بات کرینگے۔ میں کمیٹیوں سے متعلق تبصرہ کروں توایسانہ ہوکہ کمیٹیوں کاکام متاثرہو،بہتر ہے کمیٹیوں کو کام کرنے دیا جائے۔

مزید خبریں :