پاکستان
08 فروری ، 2014

پاک بھارت بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاک بھارت بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

فیصل آباد …پاک بھارت بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز 15 فروری سے شروع ہو رہی ہے ،فیصل آباد میں منعقدہ تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔پاکستان بلائنڈ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا ہے کہ بھارتی ٹیم 13 فروری کو لاہور پہنچے گی ، سیریز کا پہلا میچ 15 فروری کو لاہور میں ہو گا۔بقیہ دونوں میچز 16 اور 17 فروری کو فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کا کہنا ہے کہ سیریز کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا ۔

مزید خبریں :