پاکستان
08 فروری ، 2014

چکوال سے بن مانس اور بندر کے 90 لاکھ سال پرانے فوسلز دریافت

چکوال سے بن مانس اور بندر کے 90 لاکھ سال پرانے فوسلز دریافت

لاہور…پاکستانی سائنسدانوں نے چکوال کے علاقے سے بن مانس اور بندر کے 90لاکھ سال پرانے فوسلز دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس دریافت پر 30سال کا عرصہ لگا، یہ دانت ہیں بن مانس اور بندر کے۔ ان کی دریافت سے اندازہ ہوتا ہے کہ 90 لاکھ سال پہلے بھی اس زمین پر ان کا وجود تھا۔ بن مانس کے ملنے والے دانتوں کی مشابہت کافی حد تک انسان کے دانتوں جیسی ہے،فرق صرف ان کے سائز کا ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ 1982ء سے اس پر تحقیق کی جا رہی ہے ۔کئی جانوروں کے فوسلز ملے تاہم بن مانس کے فوسلز ملنا ان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ پاکستان بننے سے پہلے برطانوی تحقیقاتی ٹیم نے بن مانس کے نیچے والے دانت دریافت کیے تھے۔وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے اوپر نیچے کے دونوں دانت دریافت کیے ہیں۔ماہرین حیوانات کا کہنا ہے کہ ان فوسلز سے بن مانس کی ارتقائی تحقیق میں کافی مدد ملے گی۔

مزید خبریں :