پاکستان
08 فروری ، 2014

طالبان کمیٹی کی وزیرستان میں طالبان سیاسی شوری سے ملاقات

طالبان کمیٹی کی وزیرستان میں طالبان سیاسی شوری سے ملاقات

میران شاہ…طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم اور کوآرڈی نیٹر یوسف شاہ نے شمالی وزیرستان میں طالبان کی سیاسی شوریٰ کے ارکان سے ملاقات کی اور انہیں حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔ پروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ خیبر پختون خوا حکومت کے فراہم کردہ دو ہیلی کاپٹرز پر شمالی وزیرستان پہنچے۔ ان کی رہنمائی کے لیے پولیٹیکل انتظامیہ کا ایک اہل کار بھی ساتھ تھا۔ کمیٹی کے ارکان شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ پہنچ کر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوئے جہاں طالبان کی سیاسی شوریٰ کے اراکین سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔ طالبان کمیٹی کے رکن طالبان شوریٰ کا جواب لے کر واپس آئیں گے۔

مزید خبریں :