پاکستان
08 فروری ، 2014

بندوق اور معصوم لوگوں کے قتل سے شریعت نافذنہیں کی جاسکتی،لیاقت بلوچ

بندوق اور معصوم لوگوں کے قتل سے شریعت نافذنہیں کی جاسکتی،لیاقت بلوچ

لاہور…جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بندوق اور معصوم لوگوں کے قتل سے شریعت نافذ نہیں کی جا سکتی۔ لاہور میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملکی آئین عین قرآن و سنت کے مطابق ہے، اس لحاظ سے ملک میں اس وقت بھی شریعت ہی نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈرون حملوں یا غیرملکی دولت کے بل بوتے پر سیکولر ملک نہیں بنایا جاسکتا۔لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون حملوں یا بیرونی دولت کی بنیاد پر اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کو سیکولر ملک بنا لیا جائے گا،تو وہ یہ جان لے کہ اسے کوئی قبول نہیں کرے گا۔

مزید خبریں :