پاکستان
08 فروری ، 2014

صحافیوں کے سوالات ،وزیر اطلاعات مسکرا مسکرا کرٹالتے رہے !

صحافیوں کے سوالات ،وزیر اطلاعات مسکرا مسکرا کرٹالتے رہے !

لاہور…سینیٹر پرویز رشید وفاقی وزیراطلاعات ہی نہیں صحافیوں کے اچھے دوست بھی ہیں، آج ایوان اقبال میں پریس کانفرنس میں انہوں نے صحافیوں سے دوستی کاپوراپورافائدہ اٹھایا اورکئی سولات کوکمال مہارت سے ٹالتے رہے۔ وزیراطلاعات پرویز رشید لاہور میں ایک کتاب کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کا موقع آیا، اپنی تو ساری ہی بات کہہ دی۔ صحافی دوستوں کے تیز سوالات کو چائے کی پیالی کی دعوت دے کر ٹالتے رہے۔ ایک صحافی کے باربار سوال دہرانے پر پرویز رشید نے انہیں بھی مخصوص خوبصورتی کے ساتھ ٹالنا چاہا۔ صحافی بھی تلا ہوا تھا، کہہ دیا اچھا اگرسوال بدل لیں تو پھرجواب دیں گے؟؟ وہ صاحب شاید بھول گئے کہ ان کا پالا کسی اور سے نہیں وزیراطلاعات پرویز رشید سے پڑاہے۔ ایک بار پھر پرویز رشید ڈائس سے ہٹے اور انتظامیہ سے مخاطب ہوئے، بھئی چائے کا بندوبست ہے کوئی۔

مزید خبریں :