پاکستان
08 فروری ، 2014

سعودی شہزادے کی لاہورآمد ، وزیراعلیٰ نے استقبال کیا، عربی بھی بولی

سعودی شہزادے کی لاہورآمد ، وزیراعلیٰ نے استقبال کیا، عربی بھی بولی

لاہور…سعودی شہزادے کی آمد پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے استقبال کیا۔ عربی بھی بولی، شاہی مہمان کو دیکھ کر گھوڑوں نے بھنگڑے ڈالے، بعد میں ایک ٹرک بھنگڑا ڈالتے ہوئے شہزادے کے راستے میں انڈرپاس میں پھنس گیا، کاٹ پیٹ کے نکالنا پڑا، سعودی عرب کے سیاحت اور نوادرات کے وزیر شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز لاہور کے مختصر دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ سعودی شہزادے کا شہر بھر میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ معزز مہمان نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے اور پاکستان ایک عظیم ملک بنے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سعودی شہزادے کی لاہور آمد پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ معزز سعودی مہمان نے بادشاہی مسجد اور عجائب گھر کا دورہ بھی کیا۔ معزز سعودی مہمان نے گورنر ہاوٴس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں۔ گورنر ہاوٴس میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے سلطان بن سلمان عبدالعزیز کاکہنا تھاکہ لاہور شہر اور اس کے باسی انتہائی خوبصورت ہیں، لاہور میں آکر بہت پیار اور محبت ملی۔ سعودی مہمان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ریس کورس پارک میں پولو میچ بھی دیکھا جس کے بعد سعودی مہمان ایئرپورٹ روانہ ہو گئے جہاں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے الوداع کیا۔

مزید خبریں :