پاکستان
09 فروری ، 2014

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں نکاح سے پہلے دولہا زیر حراست

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں نکاح سے پہلے دولہا زیر حراست

کراچی…کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نکاح سے پہلے دولہا کو زیر حراست لے لیا گیا۔ دولہا کے گھر والوں کے مطابق کورنگی سے شاہ فیصل کالونی آنے والی بارات کو شاہ فیصل کالونی پل پر دو گاڑیوں میں سوار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے روک کر فہد نامی دولہا کو گرفتار کرلیا۔ دولہا کے گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ دولہا کو چھوڑنے کا کہنے پر نقاب پوش اہلکاروں نے 20لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیاتھا جس کے بعد وہ دولہا کو زبردستی ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ بعد ازاں باراتیوں نے کراچی پریس کلب پر پہنچ کر مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :