09 فروری ، 2014
آکلینڈ…بھارت کو آئی سی سی کے میدان میں تو کامیابی ضرور مل گئی لیکن کھیل کے میدان میں ایک اور شکست اس کا مقدر بن گئی۔ ون ڈے سیریز کے بعد پہلے ٹیسٹ میں بھی نیوز ی لینڈ نے بھارت کو 40 رنز سے ہرا دیا۔ بھارتی سورما وٴں پر کیویز نے ایک اور وار کردیا۔ ون ڈے سیریز میں چار صفر کی شکست کے زخم بھرا نہیں کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو ایک اور گھاوٴ دے دیا۔کیویز نے آکلینڈ ٹیسٹ بھی چوتھے ہی دن 40 رنز سے جیت لیا۔407 رنز کے تعاقب میں بھارتی بلے باز ناکام ہو گئے۔ شیکھر دھون نے 115 اور ویرات کوہلی نے 67 رنز بنائے لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا پائے۔ بھارت کی پوری ٹیم 366 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے ویگنر نے 4، ساوٴتھی اور بولٹ نے تین تین وکٹ لیں۔سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 14فروری سے ویلنگٹن میں شروع ہو گا۔