10 فروری ، 2014
اوہائیو…اٹلی نے امریکا کوشکست دیکر فیڈ کپ ٹینس کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی،اوہائیو میں ہونے والی ٹائی میں اٹلی کو امریکا کے خلاف دو ایک کی برتری حاصل تھی۔چوتھے سنگلز میں اٹلی کی KNAPP KARINاور امریکا کیRISKE ALISON کے درمیان مقابلہ ہوا ۔پہلا سیٹ KARIN نے چھ تین کے اسکور سے جیتا ۔دوسرے سیٹ میں مقابلہ دلچسپ ہرا لیکن KARIN نے سات پانچ کی فتح کے ساتھ اٹلی کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔