02 اپریل ، 2012
اسلام آباد ... وفاقی وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کے 13 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر ز کے عہدوں پر ترقی دینے کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ترقی پانئے والوں میں ایف آئی اے اور امیگریشن میں تعینات منیر احمد ، کامران عطااللہ،سردار خان ،خالد رحمت ،محمد عارف کھوکھر ،فقیر محمد ،صفی اللہ جوکھیو ،مشتاق احمد ،امتیاز علی چنا،عبدالحمید بھٹو، الہیٰ بخش تونیو،انعام اللہ گنڈاپور،اورنصراللہ گوندل شامل ہیں۔