صحت و سائنس
10 فروری ، 2014

شمالی وزیرستان میں 16ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

شمالی وزیرستان میں 16ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور…شمالی وزیرستان میں 16ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق رواں سال فاٹا میں پولیو کے 8 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں ، یہ بچے پولیو کے پی ون وائرس کے شکار ہوئے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ون وائرس آسانی سے دوسرے بچوں میں منتقل ہوسکتا ہے، ای پی آئی فاٹا کے مطابق قبائلی علاقوں میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے ، تاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث مہم نہیں چلائی جارہی۔

مزید خبریں :