پاکستان
02 اپریل ، 2012

قصور: مختلف مقامات میں غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 3 افراد قتل

قصور ... قصور میں دو مختلف مقامات میں غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔قصور کے نواحی گاوٴں بھولے کی کی شکیلہ نے ایک عرصہ قبل عرفان نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی جس پر شکیلہ کے باپ نے دونون کو تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔دوسرے واقعہ میں قصور کے محلہ برات شاہ میں نوجوان لڑکی جمیلہ کو اس کے بھائی خرم نے بھی غیرت کے نام پر گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا۔ اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیاہے ۔

مزید خبریں :