پاکستان
10 فروری ، 2014

پشاور: خودکش دھماکے میں 4 خواتین جاں بحق، 6 افراد زخمی

پشاور: خودکش دھماکے میں 4 خواتین جاں بحق، 6 افراد زخمی

پشاور …پشاور کے علاقے جمیل چوک کے قریب خود کش حملے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمیل چوک کے قریب عیسی خان گڑھی میں خودکش حملہ آور نے ایک گھر کے سامنے خود کواڑا دیا جس سے 4 خواتین جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ گھر کر سربراہ کا کہنا ہے کہ گھر میں ختم قرآن جاری تھا کہ اس دوران گھر کے دروازے پر دھماکا ہوا۔ علاقے میں مشکوک افرادکی موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے سرچ آپریشن کیا تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں :