13 فروری ، 2014
دمشق… شام میں خودکش حملہ کرنے میں مبینہ طورپر ملوث پاکستانی نثراد شخص کے گھر پر برطانوی پولیس نے ویسٹ سکس میں چھاپہ مارا ہے اور تلاشی لی ہے۔ دعویٰ کیاگیا ہے کہ عبدالوحید ماجد نے شام کے شہر الیپومیں جیل پرخودکش حملہ کیاتھاجس میں باغیوں نے اپنے ساتھی قیدی آزادکرالیے تھے۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ 41 برس کے عبدالوحید ماجد نے شام کے شہرالیپوکی جیل پر بارود سے بھرے ٹرکے کے ذریعے خودکش حملہ کیاتھا۔ وہ کراؤلی کے علاقے لینگلے گرین میں واقع اس گھر میں رہائش پزیرتھا۔ تین بچوں کے باپ وحیدنے اگست میں اپنے اہل خانہ کوبتایاتھاکہ وہ شام جارہاہے اور دعویٰ کیاگیا ہے کہ وہ ہر تین روزبعد اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرتاتھا تاہم سات روزسے اس نے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کیا۔ برطانوی حکام کی جانب سے اسکی شناخت کے بارے میں حتمی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ اخبارکادعویٰ ہے کہ عبدالوحیدماجدکاآبائی وطن پاکستان ہے اوروہ شام میں ماراجانے والا آٹھواں برطانوی شہری ہے۔ وحیدکے رشتہ دار محمد جمیل کاکہناہے کہ وحیدانتہاپسندنہیں تھا اوراگرانہیں اس معاملے کاعلم ہوتا تووہ کبھی اسے شام نہ جانے دیتے۔