پاکستان
13 فروری ، 2014

پشاور:سنیماسکیورٹی پر دہاڑی دار مامور،دہشت گردوں نے فائدہ اٹھایا

پشاور:سنیماسکیورٹی پر دہاڑی دار مامور،دہشت گردوں نے فائدہ اٹھایا

پشاور…پشاورسینماوٴں پر حملوں کے محرکات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان سینماوٴں کی سیکیورٹی پر مامور بیشتر افراد روزانہ اجرت پر رکھے گئے ہیں جن کی لاپرواہی سے کی جانے والی چیکنگ سے دہشت گردوں نے فائدہ اٹھایا۔پشاور جہاں کچھ عرصہ قبل سینما تفریح کا واحد ذریعہ تھا اوردرجن سے زیادہ سینما گھر تھے جو ہرشام آباد ہوجاتے تھے۔ شہر میں د ہشت گردی نے ڈیرے ڈالے توسینماآہستہ آہستہ پلازوں میں تبدیل ہونے لگے۔ بچے کچے سینماوٴں میں سے دو کو گزشتہ دنوں دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ شمع اور پکچر ہاوٴس سینما حملوں میں 22افراد جاں بحق ہوئے۔ قانون کے مطابق فلم شروع ہونے کے بعد کسی کوبھی ہال کے اندر جانے کی اجازت نہیں لیکن سینما انتظامیہ نے اس اصول کو نظر انداز کیا جبکہ شو کے دوران وقفے کے لمحات میں بھی عوام کی سینماحدود میں آمدورفت کاسلسلہ جاری رہتا ہے۔ فرصت کے لمحات میں تفریح کی غرض سے سینماوٴں کا رخ کرنے والے فلم بین دھماکوں کی زد میں آکر اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔اگر دہشت گردی کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو ابھرتی پشتو فلم انڈسٹری کے زوال کا اندیشہ ہے۔

مزید خبریں :