کاروبار
14 فروری ، 2014

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ ہر تین ماہ بعد لینے پر غور

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ ہر تین ماہ بعد لینے پر غور

اسلام آباد…پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو لگام دینے کیلئے حکومت ہر تین ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لینے پر غورکررہی ہے۔ وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق حکومت ہر ماہ کے بجائے سہ ماہی بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لئے جانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے جس کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بلکہ دیگر اشیاء ضروریہ کی روز روز بڑھتی گھٹتی قیمتوں میں بھی استحکام آئے گا، جس سے تنخواہ دار طبقے کو بھی ریلیف ملے گا۔

مزید خبریں :