کاروبار
14 فروری ، 2014

مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 13 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 13 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

کراچی …وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملکی زرمبادلہ ذخائر آئندہ ماہ 10ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں،لیکن مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 13 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ہفتوں کے درآمدی بل کیلئے بھی رقم نہیں۔ مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر 3 کروڑ ڈالر سے زائد کمی کے بعد2ارب 84کروڑ ڈالر رہ گئے ۔اس سے قبل سال 2001 میں مرکزی بینک کے ذخائر 2ارب ڈالر کی سطح پر دیکھے گئے تھے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے 40کروڑ سے زائد جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی اگلی قسط کی مد میں 55کروڑ ڈالر موصول ہونے سے کمی کو دور کر دیا جائیگا۔ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4ارب 70کروڑ ڈالر سے زائد موجود ہیں یوں ملکی مجموعی زر مبادلہ ذخائر ساڑھے 7 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ماہرین کے مطابق تیل کی زائد درآمد سے درآمدی بلوں میں اضافے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زر مبادلہ ذخائر میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں :