پاکستان
14 فروری ، 2014

جامعہ کراچی میں القاعدہ کا نیٹ ورک موجود ہے ، راجا عمر خطاب

 جامعہ کراچی میں القاعدہ کا نیٹ ورک موجود ہے ، راجا عمر خطاب

کراچی… سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے کالعدم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پولیس کے افسران اور اہلکاروں ، بوہری کمیونٹی کے افراد سمیت سیاسی جماعت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ سی آئی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جامعہ کراچی میں القاعدہ کا نیٹ ورک موجود ہے جس میں پروفیسرز بھی شامل ہیں۔ انسپکٹر راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس گروپ نے اپنے کام کو بڑے منظم طریقے سے جاری رکھا ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان تعلیمی اداروں میں مذہبی رحجان رکھنے والے طلبہ کو اپنے ساتھ ملوث کرتے۔ القاعدہ کے گروپ نے کچھ عرصہ قبل جامعہ کراچی میں جہادی لٹریچر بھی تقسیم کیا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی پستول۔ 4 دستی بم، دھماکہ خیز مواد، 30 سے زائد ڈیٹونیٹر ،جہادی لٹریچر، ڈیوائسز بیٹریاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :