پاکستان
15 فروری ، 2014

لاہور: 2مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا

لاہور: 2مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا

لاہور…لاہور میں دو مختلف مقامات پر آگ لگ گئی جس پر فائر برگیڈ کے عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق پہلی آگ ملتان روڈ چوبرجی کے نزدیک ایک سرکاری عمارت میں لگی جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی جبکہ دوسری آگ بند روڈ پر واقع ایک جوتے بنانے کی فیکٹری میں لگی، یہاں بھی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔ فیکٹری میں موجود ہزاروں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاتاہم اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔

مزید خبریں :