15 فروری ، 2014
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاوٴن میں تھانے کے قریب دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ واقعے کا نوٹس لیں۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے اورنگی ٹاوٴن دھماکوں میں تین افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایم کیوایم کے قائد نے کہاکہ سفاک دہشت گرد قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، مساجد، امام بارگاہوں، بزرگان دین کے مزارات اور آستانوں پرخودکش حملے اوربم دھماکے کئے جارہے ہیں۔الطاف حسین نے صدر، وزیراعظم او روفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ اورنگی ٹاوٴن دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔