پاکستان
15 فروری ، 2014

بے گناہ کارکنوں کا ماوارائے عدالت قتل جاری ہے؛ حیدر عباس رضوی

بے گناہ کارکنوں کا ماوارائے عدالت قتل جاری ہے؛ حیدر عباس رضوی

کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن اپنی سمت کھوتا جا رہا ہے، ایم کیو ایم وہ راستہ اختیار نہیں کرے گی جو نام نہاد سندھی قوم پرستوں اور بلوچستان کے کچھ لوگوں نے کیا ہے۔ خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ کراچی میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ شہر میں دہشت گرد تنظیمیں پولیس ، رینجرز اور بے گناہ شہریوں کو نشانا بنا رہی ہیں مگر ہر جرم کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کا ماوارائے عدالت قتل جاری ہے۔ آج بھی ایم کیوایم کے ہمدرد عارف کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، عارف کو اورنگی ٹاوٴن سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا۔ حیدر عباس رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مجرموں کے خلاف آپریشن کی حمایت کرتی ہے مگر بد قسمتی سے آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :