پاکستان
15 فروری ، 2014

لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی جھنڈا تیار کرنے کی کوشش جاری

لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی جھنڈا تیار کرنے کی کوشش جاری

لاہور…لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی جھنڈا تیار کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ لاہور کے نیشنل اسٹیڈیم میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کی موجودگی میں 29ہزار 400بچوں کی مدد سے پاکستان کا انسانی پرچم بنانے کی کوشش جاری ہے۔اس سے قبل انسانی جھنڈا بنانے کا ریکارڈ بنگلادیش کے پاس ہے۔سرد موسم میں شدید بارش اور ژالہ باری کے درمیان کھلے آسمان تلے ہزاروں بچے ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش میں شامل ہیں۔اس موقع پر حمزہ شہباز شریف اور صوبائی وزیرکھیل رانا مشہود بھی موجود ہیں۔

مزید خبریں :