پاکستان
16 فروری ، 2014

الطاف حسین کو نائن زیرو فون ملانے میں دشواری کا سامنا

الطاف حسین کو نائن زیرو فون ملانے میں دشواری کا سامنا

لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ نائن زیرو فون ملانے میں دشواری کا سامنا ہے، کئی بار ایک منٹ کی بات کیلئے دودوگھنٹے لگ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو کی ٹیلیفون لائنوں کوسازش کے تحت خراب کیاگیا ہے، ٹیلی فون لائنوں میں خرابی آپریشن کرنے والے بڑے کرتا دھرتاوٴں کی سازش ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ ٹیلی فون لائنیں خراب کرنے والے خفیہ ہاتھ تلاش کئے جائیں۔

مزید خبریں :