پاکستان
16 فروری ، 2014

پشاور: پولیس وین کے قریب بم حملہ،ایک اہلکار جاں بحق،ایک زخمی

پشاور: پولیس وین کے قریب بم حملہ،ایک اہلکار جاں بحق،ایک زخمی

پشاور…پشاور کے چارسدہ روڈ پر بڈھنی پل کے قریب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ دھماکہ خیز مواد قبرستان میں نصب کیاگیا تھا۔ پولیس کے مطابق چارسدہ روڈ پر تھانہ خزانہ کی ھدود میں ناکہ بندی کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں بخت نصیب نامی پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اکبر حسین نامی اہلکار زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈیڑھ سے دو کلو دھماکہ خیز مواد ناکہ کے قریب قبرستان میں نصب کیاگیاتھا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

مزید خبریں :