پاکستان
16 فروری ، 2014

آپریشن کا رخ صرف ایم کیوایم کی جانب موڑدیا گیا ہے؛ الطاف حسین

آپریشن کا رخ صرف ایم کیوایم کی جانب موڑدیا گیا ہے؛ الطاف حسین

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ صرف ایم کیوایم کی جانب موڑدیا گیا ہے، ایم کیو ایم کے سوا کسی بھی جماعت کے کارکن کو ماورائے عدالت قتل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے سوا کسی جماعت کا کارکن گرفتاری کے بعدلاپتہ نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی، اے این پی، جماعت اسلامی سمیت کسی جماعت کا کارکن جیل میں اسیر نہیں، کراچی کے ایک تہائی علاقوں پر طالبان دہشت گردوں کا قبضہ قائم ہوچکا ہے، ارباب اختیار مہاجروں کو ظلم کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کروائیں۔

مزید خبریں :