16 فروری ، 2014
قلعہ ڈیرہ ، چولستان …صحرائے چولستان میں نویں ڈیزٹ جیپ ریلی کا آخری مرحلہ جاری ہے۔ ریلی میں 85 ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں جن میں پہلی بار خواتین ڈرائیور بھی شامل ہیں۔قلعہ ڈیراور میں شروع ہونے والی نویں ڈزیرٹ جیپ ریلی کے فائنل راونڈ کا آغاز میر نادر مگسی نے جیپ چلا کر کیا۔ ڈیزرٹ ریلی کے لیے215کلومیٹر ٹریک بنایا گیا ہے جس پر 85 ڈرائیور اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ 14فروری کو ریلی کا آغاز ہوا تھا۔پہلے مرحلے میں گاڑیوں کا ٹیکنیکل معائنہ ہوا تھا۔15فروری کوکوالیفائنگ راوٴنڈ تھا اور آج ریلی کا آخری مرحلہ ہے۔ پہلی بار اس ایونٹ میں 2 خواتین ڈرائیور بھی حصہ لے رہی ہیں۔ جیتنے والے ڈرائیور کو 2لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ ڈیزرٹ جیپ ریلی دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد یہاں پہنچی ہے۔ گزشتہ رات قلعہ ڈیراور میں ایک کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس صحرا کی ثقافت کی بھرپورعکاسی کی گئی،پروگرام میں مقامی فنکاروں نے حصہ لیا اور اپنی شاندار پرفارمنس سے صحرا کا ماحول گرما دیا۔