کھیل
17 فروری ، 2014

بگ تھری پرحکمت عملی بنانے کیلئے ایک ماہ کاوقت ہے،نجم سیٹھی

 بگ تھری پرحکمت عملی بنانے کیلئے ایک ماہ کاوقت ہے،نجم سیٹھی

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بگ تھری کے معاملے پرحکمت عملی بنانے کیلئے ایک ماہ کاوقت ہے،پاکستان کرکٹ کامفاداولین ترجیح ہے۔پی سی بی ہیڈکوارٹرلاہورمیں نجم سیٹھی نے بورڈ کے سابق چیئرمین توقیرضیا اور شہریارخان سے مشاورت کی اوربگ تھری سے متعلق کئی پہلوؤں کاجائزہ لیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کامفاد اولین ترجیح ہے، فی الحال بگ تھری کے ایشو پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتے،پی سی بی نے بگ تھری کے معاملے پرمشاورت شروع کردی ہے، سب کی رائے لینے کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے۔ سابق چیئرمین توقیرضیا نے کہا کہ کوئی ایساقدم نہیں اٹھاناچاہتے جس سے پاکستان کا نقصان ہو، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں پاکستان کوکرکٹ سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

مزید خبریں :