17 فروری ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے سیریزکھیلنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکے بورڈزکوسیریزکھیلنے کیلئے خط لکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریزکا مقصد ورلڈکپ 2015 کی تیاری اورکھلاڑیوں کوکنڈیشنزسے ہم آہنگ کرناہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2015 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا۔