17 فروری ، 2014
کراچی… مزار قائد کے قریب نجی ٹی وی کے دفتر پر حملے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دستی بم حملہ ہے ،پولیس کے مطابق نجی ٹی وی کے دفتر پر پھینکا گیا دستی بم پھٹ نہیں سکا، یہ نجی چینل کے مرکزی گیٹ پھینکا گیا تھا۔اور دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں دفتر کا ڈرائیور اور گارڈ زخمی ہوئے ہیں،تاہم ابھی اس حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔پولیس اور انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔