کاروبار
17 فروری ، 2014

صرف آزاد کشمیر میں پانی سے توانائی بحران کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے، عالمی بینک

صرف آزاد کشمیر میں پانی سے توانائی بحران کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے، عالمی بینک

اسلام آباد…عالمی بینک کے مطابق صرف آزاد کشمیر میں پانی سے بجلی پیداکرکے ملکی توانائی بحران کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں پانی سے مزید 6ہزار میگا واٹ سستی بجلی پیدا کیئے جانے کی صلاحیت موجود ہے جس کا ابھی تک سروے ہی نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کشمیر ی حکومت کی جانب سے 8 چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے تجویز پیش کی گئی ہے جن کی تعمیر نجی سرمایہ کاری سے مختصر عرصے میں مکمل کی جاسکتی ہے ۔آزاد کشمیر حکومت اسوقت قلیل مدتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جبکہ 26منصوبوں کیلئے عالمی بینک سے معاونت پر غور کیا جا رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی سے بجلی کی پیداوار ماحول کیلئے بھی مفید ہے۔

مزید خبریں :