18 فروری ، 2014
اسلام آباد…رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران نان ٹیکس آمدنی 512 ارب روپے رہی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 38 ارب روپے حاصل ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کا منافع 145 ارب روپے رہا۔ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنانے سے 7 ارب روپے آمدنی ہوئی۔ گیس پر سرچارج کی آمدنی 28 ارب روپے رہی۔ تیل اور گیس پر رائلٹی سے36 ارب روپے حاصل ہوئے۔ غیر ملکی امداد کی مد میں31 ارب روپے ملے۔ وفاق کو پٹرولیم لیوی عائد ہونے سے 51 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے نان ٹیکس آمدنی 48 ارب روپے رہی۔