18 فروری ، 2014
کراچی … رواں مالی سال چاولوں کی برآمدات کا ہدف3 ارب ڈالر رکھا گیا ہے جبکہ برآمدکنندگان کے مطابق جولائی سے جنوری تک ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا چاول برآمد کیا جاچکاہے ۔رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چیلا رام نے جیو نیوز کو بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 3 لاکھ ٹن باسمتی اور17 لاکھ ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا ہے جس کی مالیت تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔ان کامزید کہنا تھا کے گزشتہ سال ایسوسی ایشن نے دو ارب 20 کروڑ ڈالرز مالیت کے باسمتی اور نان باسمتی چاول برآمد کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔