پاکستان
02 اپریل ، 2012

حکومتی نا اہلی کے باعث انرجی ایمر جنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی، مشاہد حسین

حکومتی نا اہلی کے باعث انرجی ایمر جنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی، مشاہد حسین

اسلام آباد … مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ حکومتی نا اہلی کے باعث ملک میں انرجی ایمر جنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ٹیکس چوروں کو پکڑنے والا کوئی نہیں،بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے۔ اسلام آباد کے نواحی علاقے پنڈ بیگوال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان بہت مثبت اور نڈر کردار ادا کررہے ہیں اور ایسے کیسز بھی سن رہے ہیں جنہیں ماضی میں کوئی دیکھنے سے بھی ڈرتا تھا۔

مزید خبریں :