19 فروری ، 2014
اسلام آباد…حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ جب تک طالبان سیز فائر کا اعلان اور اس پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بناتے، اس وقت تک مذاکراتی عمل معطل رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیند اب طالبان کے کورٹ میں ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رستم شاہ مہمند نے کہاکہ جب تک طالبان سیز فائر کا اعلان اور اس پر عمل درآمد نہیں کرتے، مذاکراتی عمل معطل رہے گا۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو کارروائیاں بند کرنا ہوں گی۔ گیند اب طالبان کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں۔ رستم شاہ مہمند کا کہنا تھا کہ طالبان خیرسگالی کے طور پر سویلین قیدیوں کو رہا کریں۔سیز فائر ہوجائے اور سویلین قیدیوں کو رہا کر دیا جائے، تو تب ہی بات آگے بڑھے گی۔