19 فروری ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد میں راول ڈیم کے قریب کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔اسلام آباد کے پارک روڈ پر راول ڈیم کے قریب کار پل سے نیچے جاگری ، جس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی ،ڈرائیورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بھجائی اورگاڑی کادروازہ کھول کرڈرائیور کی جھلسی ہوئی لاش نکالی ۔ گاڑی سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق مرنے والے کا نام عقیل پرویز ملک اور وہ بنی گالہ اسلام آباد کا رہائشی تھا۔