انٹرٹینمنٹ
19 فروری ، 2014

ہراساں کرنے کا الزام: گیتیکا تیاگی نے ہدایتکارسبھاش کپورکو تھپٹر ماردیا

ہراساں کرنے کا الزام: گیتیکا تیاگی نے ہدایتکارسبھاش کپورکو تھپٹر ماردیا

ممبئی…بالی وڈ اداکارہ گیتیکا تیاگی نے ہراساں کرنے پر ہدایت کار سبھاش کپورکو تھپٹر رسید کر دیا۔سماجی ویب سائٹ پر جاری کردہ ویڈیومیں سبھاش کپورکو اپنی بیوی ڈمپل کھرباندا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں گیتیکا تیاگی روتے ہوئے آئی اور سبھاش کو تھپٹر مار دیا۔ گیتیکا نے الزام عائد کیا کہ سبھاش نے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔سبھاش کپورنے بالی ووڈ کی فلم جولی ایل ایل بی کی ہدایت کاری کی ہے جبکہ اداکارہ گیتیکا تیاگی ون بائے ٹو اور واٹ دی فش میں جلوہ گرہوئی ہیں۔

مزید خبریں :