02 اپریل ، 2012
لاہور … پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ٹھان لی ہے، وہ چیریٹی میچز کیلئے بدھ کو امریکا روانہ ہوں گے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ ایشیا کپ اور سپر ایٹ ٹی 20 کپ کھیلنے کے بعد ابھی قومی ٹیم کی مصروفیات نہیں ہیں، اس لئے انہوں نے امریکا میں چیریٹی میچز کھیلنے کی حامی بھری ہے۔ یہ چیریٹی میچز 20 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔