20 فروری ، 2014
لاہور…ڈاکٹروں نے کرکٹر شاہدآفریدی کو 2دن تک کم بولنے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہدآفریدی کو پریکٹس کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے سے چہرے پر ضرب آئی تھی۔ جبڑے پر زور آنے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے احتیاط کرنے کو کہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی کی چوٹ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔