پاکستان
21 فروری ، 2014

تکنیکی خرابی کے بعد نجی ایئرلائن کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

تکنیکی خرابی کے بعد نجی ایئرلائن کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

اسلام آباد… مسقط جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے کوتکنیکی خرابی کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔اایئرپورٹ حکام کے مطابق مسقط جانے والے طیارے میں دوران پرواز تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔طیارے میں خرابی کے باعث پائلٹ نے دوران پروازہنگامی لینڈ نگ کا فیصلہ کیا۔ ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ طیارے کا عملہ اور مسافر خیریت سے ہیں۔

مزید خبریں :