کھیل
21 فروری ، 2014

ایشیا کپ کیلئے منتخب ٹیم متوازن ہے، مصباح الحق

 ایشیا کپ کیلئے منتخب ٹیم متوازن ہے، مصباح الحق

لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے منتخب ٹیم متوازن ہے ،جیت کے لیے ایک دو کھلاڑیوں پر انحصار نہیں ،بھارت کے خلاف ہر میچ اہم ہوتا ہے ۔قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس سب کے سامنے ہے،ایشیا کپ میں بھی اچھا کھیلے گی۔مصباح نے کہاکہ جیت کے لیے ایک دو کھلاڑیوں پر انحصار نہیں کر رہے،اچھی بات یہ ہے کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں چل رہی ہیں۔کپتان نے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں خطرناک ہے اور بھارت سے میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر مصباح نے جواب دیا کہ وہ جب تک فٹ ہیں کھیلتے رہیں گے۔

مزید خبریں :