21 فروری ، 2014
اسلام آباد…کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ آئین میں ایک جز بھی اسلامی نہیں ،کوئی مانے یانہ مانے ، قرآن اور احادیث مکمل آئین ہے۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان نامعلوم مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے ہم سے آئین منوانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ، شاہد اللہ شاہدہم مذاکرات کوجاری رکھنا چاہتے ہیں۔