21 فروری ، 2014
لاہور …لاہور جوہرٹاوٴن میں 8افراد کے قتل کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 7مقتولین اور نذیرکی موت میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کا فرق ہے،نذیر نے زائد مقدار میں نشہ آور ادویات استعمال کیں،نذیر کے جسم پرکسی قسم کی ضرب کا نشان نہیں،ساتوں مقتولین کے سر اور چہروں پر ہتھوڑے کے 3 سے 4 وار کیے گئے۔